حیدرآباد کی خبریں

درابن چوکی پردہشت گردوں کے حملے سے ہمارے سکیورٹی فورسز کےحوصلے پست نہیں ہوتے،متحدہ حیدر آباد

حیدرآباد(گردوپیش) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان حیدراباد ڈسٹرکٹ کے انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین کا مشترکہ بیان میں ڈی آئی خان میں سیکیورٹی اداروں کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں25 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہاراور دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ درابن چوکی پردہشت گردوں کا خود کش حملہ ہمارے سکیورٹی فورسز کےحوصلے پست نہیں کر سکتےیہ بزدلانہ حملہ ان کی بوکھلاہٹ اور پریشانی کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک سیکیورٹی فورسز سے خوفزدہ باطل قوتیں و دہشت گرد عناصر پاک فوج کی حکمت عملی سے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، پاک فوج کے ساتھ ملکر ہم ان دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگےاور انکے خاتمہ تک اس دہشتگردی کا مقابلہ کرینگے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں اقوام پاکستان اور افواج پاکستان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے پاکستان کا بچہ بچہ پاک وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر سکتا ہے ۔انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی افسوس کا اظہارکیا،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال