پاکستان

ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنا دیا، عمران خان

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنا دیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
فرد جرم سنتے ہی عمران خان نے جج سے کہا کہ میں نے ملکی اور غیر ملکی اسٹیبلشمنٹ کو بے نقاب کر کے ظلم کیا، میرے جرم میں یہ بھی شامل کریں۔
بانی پی ٹی آئی نے سائفر کو جنرل باجوہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ لو کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنا دیا گیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے جس کی حکومت گری ہو وہی ملزم ہو۔
جس پر جج نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا نہ کریں، غلط بات نہ کریں، یہ عدالت ہے، آپ کا لہجہ مناسب نہیں، آپ پہلے میری بات سن لیں۔ عمران خان کے مسلسل بولنے پر عدالت نے انہیں خاموش کرا دیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی