پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن چھٹیوں پر چلے گئے

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے دائر سائفر ان کیمرہ سماعت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب موسم سرما کی تعطیلات پر چلے گئے۔
رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی بھی موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوگئیں ہیں۔ معزز ججز یکم جنوری سے پانچ جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے۔
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز کی تعطیلات ختم ہوگئیں جس کے بعد پیر سے مذکورہ ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کیسز کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی