دواضلاع کیلئے ایک صوبائی نشست بڑی نا انصافی ہےحاجی نظرخان موسیٰ خیل
(حیدرآباد(گردوپیش سابق ڈپٹی چیئرمین ضلع موسیٰ خیل حاجی نظرخان موسیٰ خیل نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے ( پی بی 04 )موسیٰ خیل کم باراکھان دوضلاع کیلئے ایک صوبائی نشست کا فیصلہ کرکے دونوں اضلاع کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے یہی وجہ ہے کہ مینے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، انخیالات کا اظہار انہوں نے موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حلقہ پی بی 04 موسی خیل کم بارکھان کو بار بار الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پیچیدہ کرکے ایک پسماندہ علاقے کو یکساں دو ضلعوں پر مشتمل ایک صوبائی نشست دیکر حلقہ کےغریب ووٹر کی حق تلفی کی ہے اس وجہ سے انہوں نے اس بار انتخابات میں حصہ نہیں لیا،انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ کہ میں نے قبائیلی مشیران سے مشاورت شروع کردی ہے انشااللہ ایسی شخصیت کی ہمایت اعان کروں گا جو دونوں اضلاع کی عوام کیلئے بہتر ہو،حیدراباد میں آباد موسی خیل قبائیلی مشیران نے حاجی نظر خان موسی خیل پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ موسی خیل یا بارکھان میں جس شخصت کی ہمایت کریں گے ہم انہی کو وؤٹ دیکرکامیاب کریں گے ،جس پر حاجی نظر خان موسی خیل نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہاکہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ 2013 اور 2018 میں بھی ہمیں اپنا قیمتی وؤٹ دیکر اعتماد کا اظہار کیاتھا تاہم یہ الگ بات ہے کہ ہمیں علاقے کی خدمت کا موقع نہیں ملا اور ہم جیت نہیں پائے،انہوں نے کہا کہ حیدرآبادمیں یہ انکی پہلی سیاسی سرگرمی ہے جلد اس سلسلے میں دوسری میٹنگ رحیم یارخان .تیسری ملتان میں رکھی جا ئے گی اورجلد آپ تمام ووٹر کو موسی خیل آنے کی دعوت دونگا اور صوبہ سندھ پنجاب اور موسی خیل میں ہمارے ورکرز اور قبائیلی مشران سے جو ہمارے ہمدرد اور کارکنان تھے انھیٰں سےمشاورت کرکے ان میں موسی خیل قبائیل اور کھیتران قبائیل سے کافی لوگوں نے اپنی انتخابات میں حصہ لیا ہے ان میں سے کسی کی حمایت کا اعلان کریں گے،اس موقع پرحیدرآباد،ٹنڈوالہیار،ٹنڈوآدم،نواب شاہ،میرپورخاص،ٹنڈومحمد خان سمیت تمام علاقوں کے مشران موجود تھے




