سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی نظرخان مرغزانی نے مولوی امیرزمان کی ہمایت کااعلان کردیا
موسیٰ خیل(گردوپیش رپورٹ(
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی
حاجی نظرخان مرغزانی نے مولوی امیرزمان کی ہمایت کااعلان کردیا،
تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی نظرخان موسی خیل نےژغ اتحاد کےمشترکہ امیدوار مولوی امیرزمان کی ہمایت کا اعلان کردیا
موسی خیل میں سیاسی سفر شروع ہوتے ہی حلقہ پی بی 04 موسی خیل کم باراکھان کے امیدواروں میں ایک نئی حل چل شروع ہوئی. این اے اور پی بی کے امیدواروں نے حاجی نظر خان مرغزانی موسی خیل کے ساتھ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ساتھ رابطے شروع کردیئے،جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے میر عبدالکریم کھیتران. آزاد.۔حافظ امیر زمان لالہ مغدوزئی موسی خیل ،مسلم لیگ کے حاجی نزیر خان مغدوزئی موسی خیل،مسلم لیگ ن امیدوار سابق باپ پارٹی کے صوبائی وزیر، عبدالرحمن کھیتران جمعت علماء اسلام کے سابق صوبائی وزیر مولانا سرور ندیم حسن خیل موسی خیل ،مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر، سردار یعقوب ناصر،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر موسی خیل کے ضلعی چیرمین، عالم خان سلمیزئی موسی خیل، بلوچستان کے سابق وزیر اعلی عبد المالک بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے وطن پال نوحزئی موسی خیل، و دیگر نے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے کئے اور اپنی اپنی ہمایت کی خواہشات کا اظہار کیا گیا، حاجی نظر خان مرغزانی موسی خیل نے اپنے ساتھیوں اور کارکنان سے مشاورت کے بعد مولوی امیرزمان لالہ کی ہمایت کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ ہم سب اس پسماندہ ترین قصبےضلع موسی خیل کے باشندے ہیں افسوس کہ ہم اپنے ووٹ کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ضلع موسی خیل جس میں ہسپتالوں اسکولوں میں صاف پانی نہیں بلکہ پورے ضلع میں روڈں کی حالت بدتر ہے جس پر چلنا محال ہے، یہ ہمارے غلط وؤٹ کے استعمال کا نتیجہ ہے کیوں نکہ ہم نے جب بھی ووٹ کا استعمال کیا غلط نمائندں کو منتخب کیاجو اپنا گھر اور اپنے لئے ہی سرکاری فنڈ کو استمال کرنا جائز سمجھتےبتھے،انہوں نے کہاکہ اگر اس نے قوم پر توجو دی ہوتی تو ہمارا ضلع موسی خیل مسائل کا گڑھ نہ ہوتااور نہ ہی اس ضلع کے لوگ جو سندھ و پنجاب میں آباد ہیں جسکی بنیادی وجہ یہی ہے،ضلع موسی خیل میں زندگی بسر کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ مولوی امیرزمان لالہ سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ دونوں اضلاع کے مسائل کو اولین ترجی دینگے،




