پاکستان

سینیٹرسیف اللہ کی بلاول سے ملاقات‘انتخابات سے دستبردار(پی ٹی آئی) نے شوکاز جاری کردیا

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات ‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
ملاقات کے دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹرسیف اللہ ابڑو کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور بلاول بھٹو کے حق میں دستبرداری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اور بلاول بھٹوزرداری کےحق میں پارٹی کی طرف سے دیےگئے ٹکٹ سےدستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو پارٹی کو 3 دن کے اندر وضاحتی بیان جمع کرائیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعدوضوابط کےمطابق مزیدکارروائی کی جائے گی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی