پاکستان

متنازعہ عدالتی فیصلوں سے الیکشن پر سوالہ نشان آئے گا‘بیرسٹر گوہر

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف متنازعہ عدالتی فیصلوں سے الیکشن پر بڑا سوالیہ نشان آئے گا ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلائے جا رہے ہیں، آج ساڑھے 9 بجے تک گواہان کے بیانات پر جرح ہوتی رہی‘اب یہ خدشہ ہے کہ فری اینڈ فئیر الیکشن بھی کمپرومائز ہیں
انہوں نے کہا کہ عدالت دباؤ ڈال کر کام کر رہی ہے اور وکلا کو وقت دیے بغیر کام کیا جا رہا ہے، غیر قانونی ٹرائل کی پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، زیادہ ممکن ہے کہ باقی دو مقدمات کی طرح اس کیس کا بھی فیصلہ آجائے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عدلیہ عوام کے تحفظ کی امین ہے، اب دیکھ لیں یہ کیسے تحفظ کیا جا رہا ہے، قانون کا تقاضا ہے کہ آپ کو مناسب وقت دیا جائے اور سوالات کا پورا موقع مل جائے۔
عدالتی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق ہو، جیسے مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں اب یہ خدشہ ہے کہ فری اینڈ فئیر الیکشن بھی کمپرومائزڈ ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصلوں سے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن پر بڑا سوالیہ نشان آئے گا، سوال یہ ہے جن لوگوں کی نگرانی میں فیصلے ہورہے ہیں تو کیا فری اینڈ فئیر الیکشن ہوں گے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی