پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا امکان
حیدرآباد گردوپیش ویب ڈیسک :موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک اور پیش رفت ‘ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جماعت اسلامی سے رابطہ ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر غور شروع کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور جماعت اسلامی کے امیر کے رابطے کے بعد کمیٹی تشکیل دے دی گئی، دونوں جماعتوں کی جانب سے مزید مشاورت کے لیے 3،3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر علی خان‘اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ پروفیسر ابراہیم اور عنائت اللہ خان شامل ہونگے‘کمیٹیاں دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے مشاورت کریں گی ۔
ذرائع کے مطابق حتمی معاملات طے کرنے کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہوگا۔




