پاکستان

انٹرنیشنل میڈیا بھی بتا رہا ہے کہ کس طرح الیکشن ہوئےسندھ ہائیکورٹ

حیدرآباد(گردوپیش  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بندش کے کیس میں ریمارکس دیے کہ اگر ڈرائنگ روم میں بٹھا کر عہدے ہی بانٹنے تھے تو الیکشن کروانے کی کیا ضرورت تھی‘جیسے الیکشن کروائے ہیں ماشااللہ پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیشنل میڈیا بھی بتا رہا ہے کہ کس طرح الیکشن ہوئے، انٹرنیٹ یہاں بھی نہیں چل رہا، وہاں بھی نہیں چل رہا، لگتا ہے جس طرح کے الیکشن کروائے ہیں بندر بانٹ کرکے قبر پر پھول نہیں چڑھا دیتے۔
جسٹس عقیل عباسی کے ریمارکس پر پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ ابھی تو انٹرنیٹ چل رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے، انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ملک میں امن وامان کا مسئلہ نہیں ہوا ہے، سب سے اہم مسئلہ نیشنل سکیورٹی کا تھا، نیشنل سکیورٹی کی وجہ سے انٹر نیٹ سروس بند کی گئی تھی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی