نہروں میں زہریلےپانی کا اخراج کرنے والی فیکٹریوں کےخلاف کارروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر
حیدرآباد(گردوپیش ) چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے زیر صدارت آج ان کے دفتر میں پینے کے پانی میں آلودگی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ایریگیشن ڈپارٹمنٹ اور واسا کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے میں رہتے ہوئے نہروںمیں زہریلا پانی کا اخراج کرنے والی انڈسٹریز،فیکٹریوں،کارخانوں اوردیگر ذرایع کی فوری نشاندہی کرکے رپورٹ ارسال کریں اور انڈسٹریز،فیکٹریز اور کارخانوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کو جلد یقینی بنایا جائے اور آلودہ پانی کی نہروںمیں نکاسی کے ذمے داروںکےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے کاکہناتھاکہ آلودہ پانی کے حوالے سے شکایات کو جلد ختم کیا جائے،صحت بخش پانی کی فراہمی واسا اورجن اداروں کی ذمہ داری ہے ان کو اپنا فرض انتہائی مستعدی سے نبھانا ضروری ہے اس میں کوتاہی کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،



