پاکستان

ملک بھر میں 77 مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا اعلامیہ معطل

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران معطل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 77 مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین و اقلیتی ممبران کا اعلامیہ معلطل کیا گیا۔
ان ممبران میں خیبر پختونخوا سے مخصوص نشستوں پر منتخب 33 ممبران کا اعلامیہ معطل کیا گیا۔
ان ممبران میں صوبہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے 8 خواتین اور صوبائی اسمبلی کی 21 خواتین کا اعلامیہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 4 اقلیتی ممبران کا اعلامیہ بھی معطل کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے 11 خواتین اور صوبائی اسمبلی کیلئے 24 خواتین، سندھ اسمبلی میں دو خواتین اور ایک اقلیتی ممبر کا اعلامیہ معطل کیا گیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی