پاکستان

پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے کی واپسی کی درخواست پر کارروائی ملتوی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی نشان بلے کی واپسی کیلئے کوششیں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس داخل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اس سلسلے میں دائر درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کی۔
یاد رہے کہ درخواست تحریک انصاف اور متعدد عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلے کے واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر مزید کارروائی 4 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی