پاکستان

نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا،آصفہ بھٹو زرداری

حیدرآباد(گردوپیشویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی و پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے،کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟۔
، ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، پاکستان کے عوام بہتری کے مستحق ہیں، ہمیں بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب لوگ اپنے نظریاتی عقائد میں تقسیم ہیں، جب اختلافات کو ہتھیار بنا دیا جاتا ہے، اختلاف رائے کو تشدد سے حل کیا جاتا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اس ایوان کے منتخب اراکین کی حیثیت سے اٹھیں اور اس پر بات کریں۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ رواداری کو تقریروں اور الفاظ تک محدود نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے، ہمیں تفرقہ انگیز سیاست کو مسترد کرنا چاہیے، عوام کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔ ہمیں مل کر لوگوں کو ریلیف دینے کا راستہ تلاش کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ نے کہا ہمیں اپنے انسانی وسائل کو ترقی دینے کے لئے استعمال کرنا چاہے۔ ہمیں ایسے طریقے تلاش کرنے چاہئیں جن سے غریب لوگوں کو براہ راست ریلیف ملے۔ امید ہے ہم سیاست میں ایک نیا دور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی