پاکستان

ملک بھر میں مون سون بارشیں، سڑکیں تالاب بن گئیں

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری ہیں، خیبرپختونخوا سمیت لاہور ، کراچی اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کی بدولت سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ اس دوران 4 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاس صوابی اور ہری پور سمیت دیگر مقامات پر مون سون بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔ صوابی بھر سمیت اس کے گردونواح میں بھِ بادل خوب جم کر برسے۔
چند روز کی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث کھیتوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے فصل خراب ہونے کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔
شدید بارش میں شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔
ضلع ہری پور کے شہر اور گردونواح میں بھِ بارش سے موسم خوشگوارہونے لگا ہے، اس سے گرمی اور حبس میں واضح کمی ہونے لگی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی