پاکستان

عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر درخواست دائر

حیدرآباد ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات عدالتی حکم کے باوجود نہیں کرائی جا رہی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے وساطت سے درخواست دائر کی ہے، انہوں نے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی۔
عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ 6 پارٹی رہنماوں کی فہرست ملاقات کیلئے دی گئی تھی، کئی گھنٹے انتظار کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات نہیں کرانے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی