حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد آبادصاف پانی کابحران سندھ حکومت کی ناکامی ھے صابرقائم خانی

حیدرآباد(گردوپیش لطیف آباد و حیدرآباد میں پینے کے پانی کا بحران حکومت سندھ کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے
ایم کیو ایم حیدرآباد کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی پی ایس 62 انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدرآباد و لطیف آباد میں پینے کے پانی کے سنگین بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سے پیپلز پارٹی کے تین وزیر اور مئیر حیدرآباد ہیں واسا کو کارپوریشن بنانے کے بعد حکومت سندھ نے حیدرآباد کی عوام کو لاوارث اور بے حال سمجھتے ہوئے انہیں ضروری فنڈز اور اختیارات منتقل نہیں کئے جس کی وجہ سے آج حیدرآباد میں پینے کے پانی کا سنگین بحران ہے اور عوام کو مہنگائی کے عالم میں اضافی خرچ پانی خرید کر استعمال میں لانا پڑ رہا ہے حکومت سندھ اور وزراء سندھ جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے کی نااہلی کے باعث واسا اور ایچ ڈی اے کے ملازمین کی تنخواہیں و پینشن دس ماہ سے ادا نہیں کی گئیں ہیں جس کی وجہ سے غریب ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں نااہلی اور مس مینیجمنٹ کے باعث شہریوں اور مختلف اداروں سے کروڑوں روپے بلوں کی ادائیگی کے باوجود واسا اور ایچ ڈی اے مالی بحران کا شکار ہے حیدرآباد میں چار فلٹر پلانٹ ہیں لطیف آباد و حیدرآباد کو 125 ایم جی ڈی پینے کے پانی کی ضرورت ہے لیکن حکومت سندھ نااہلی اور بددیانتی کی بناء پر شہری اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کر رہی ہے حکومت کے جانب ایچ ڈی اے اور واسا کی جانب واجب الادا سرکاری رقوم جان بوجھ کر ادا نہیں کی جا رہی ہیں کہ ان رقوم سے ان اداروں کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور واسا اور حیسکو کے درمیان عدم تعاون کے باعث حیدرآباد اور لطیف آباد میں پینے کا پانی پہنچ ہی نہیں پاتا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے انہوں نے مقتدر حلقوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی اس نااہلی کا تدارک کریں کہ حیدرآباد و لطیف آباد کی عوام کے ساتھ اس زیادتی کو بند کروایا جائے اور واسا اور ایچ ڈی اے کو ضروری فنڈز اور سرکاری بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹھیک کیا جائے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال