پاکستان

پنجاب یونین آف جرنلسٹس دستور کی حافظ آبادمیں 8 صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مزمت

حیدرآباد(گردوپیش پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)نے حافظ آباد میں پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے 8صحافیوں پر مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وزیر اطلاعات عظمی بخاری اور آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان اس واقعہ کا نوٹس لیں اور صحافیوں پر جھوٹے مقدمات کو فوری خارج کیا جائے اور واقعہ میں ملوث پولیس اہکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے
حافظ آباد ضلع کے تھانہ کسوکی پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی قائدین کی پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں اسد جاوید،شہبازگل،امجد پرویز،احسان قادری،حافظ عزیز الرحمن،اسرارشاہ،شیخ جاویداورشفقت وٹوکے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدرصابر اعوان،سیکرٹری محمد رحمان بھٹہ اور دیگر عہدیداروں نے حافظ آباد پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاکہ صحافیوں کی ڈیوٹی ہوتی ہے کہ وہ بلاتفریق عوام نمائندوں کی آواز کو عوام تک پہنچائیں حافظ آباد میں بھی مقامی صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پریس کانفرنس کی کوریج کررہے تھے کہ پولیس نے صحافتی سرگرمیاں اداکرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا جو کہ سراسرزیادتی ہے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی