پاکستان

پیمراکی پابندیوں کے خلاف سندھ ھائی کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں صدرپی ایف یوجے نوازرضا/ سیکرٹری اے ایچ خانزادہ

حیدرآباد(گردوپیش پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر حاجی نواز رضا اور سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے پیمرا کی پابندیوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی اور مہذب معاشرے کے قیام کیلیے ایک سنگ میل قرار دیا ہے ، پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 21مئی 2024کو پیمرا کی جانب سے عدالتی کیسز کی فوری رپورٹنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے عدالتوں کے تحریری بیانات تک محدود کرنے کی ہدایات جاری کیں، یہ صحافت سے زیادہ عدالت کو محدود کرنے کی کوشش تھی، کیونکہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں کی جب کھلی عدالتوں میں سماعت ہوتی ہے اور وکلاء کے ساتھ ساتھ ججز بھی ان کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہیں جس کے نتیجے میں بدنیتی بے نقاب ہوتی ہے، عوامی شعور کی تربیت ہوتی ہے، کورٹ رپورٹرز اس سلسلے میں اہم اور زمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہیں، لیکن فوری عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے کی پیمرا کی کوشش ایک طرف عدالتی رپورٹرز کے روزگار کے خلاف تھی جبکہ دوسری طرف عدالتی کارروائیوں کی شفافیت اور ریاستی حکام کی اہلیت پر سوالیہ نشان تھی، پی ایف یو جے دستور کے رہنماؤں نے صحافیوں کے حقوق اور معاشرے میں قانون کی بالادستی کیلیے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے اسے اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے لیکن اس سلسلے میں سول سوسائٹی, وکلاء بالخصوص بیرسٹر عبدالمعیز صدیقی اور طارق منصور ایڈووکیٹ کے بھی مشکور ہیں کہ انھوں نے اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ جن کورٹ رپورٹرز نے اس جدوجہد میں عملی حصہ لیا ان کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں، پی ایف یو جے سول سوسائٹی اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ظلم کے خلاف انکی جہدوجہد میں بھی اسی جوش و جذبے سے شریک ہوگی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی