حیدرآباد کی خبریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں یوم تکبیر کاانعقاد

حیدرآباد(گردوپیش ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجنل آفس سوک سینٹر میں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرس ڈاوچ، ای ڈی مینٹیننس ثناءاللہ میمن، سی بی اے کے مرکزی وائس چیئرمین گڈو قمبرانی نے شرکت کی، جبکہ دوسرے افسران میں آغا حبیب الرحمن ،امیر حسین زرداری ، جاوید چانڈیو، غلام شبیر پنھور اور دوسرے افسران نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا،
اس موقع پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرس ڈاوچ نے تقریر کرتے ہوئی کہا کہ ان عظیم سپوتوں،سورماؤں، ہستیوں کی وجہ سے آج ھمارے سر فخر سے پوری دنیا میں بلند ہیں ،ھم پاک فوج کے ساتھ ھر محاذ پر ساتھ ہیں اور یوم تکبیر کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال