حیدرآباد کی خبریں

ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو ٹارگٹ کرکے شہید و زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہیں ظفر احمد صدیقی

حیدرآباد ( گردوپیشں )
لیاقت آباد کراچی میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو ٹارگٹڈ فائرنگ کے ذریعے شہید و زخمی کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں

ایم کیو ایم کے کارکنان پر فائرنگ شہر کا امن تباہ کرنے کی شازش ہے ایم کیو ایم برداشت و رواداری کی پالیسی اختیار کئے ہوئی ہے کارکنان پر امن رہیں

ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کراچی لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے ٹاؤن ممبر، یو سی ذمہ داران پر ٹارگٹڈ فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹاؤن ممبر عدیل علی شہید کرنے و دیگر چار ذمہ داران کو شدید زخمی کرنے عدیل علی شہید کی مغفرت و درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پر امن جمہوری جماعت ہے اور شہر کے امن و امان کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن شرپسند عناصر کو شہر میں امن پسند نہیں انہوں نے رات کے اندھیرے میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران پر بزدلانہ حملہ کیا ہے یہ حکومت سندھ و محکمہ پولیس کی ناکامی ہے کہ شہر کراچی میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہے اور لوٹ مار قتل و غارتگری بھتے کی شکایات عام ہیں انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال