حیدرآباد کی خبریں

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد جبکہ ملک چلانے والے ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ،ایسے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،لطیف نظامانی

حیدرآباد (گردوپیش)
وہ اراکین اسمبلی وسینٹ جنہوں نے ازخود اپنی تنخواہوں میں 300%فیصد اورمراعات میں من مانہ اضافہ کرلیا اور کہیں بھی آئی ایم ایف کو شکایت نہیں ہوئی لیکن جب ملک کو چلانے والے سرکاری وغیر سرکاری محنت کشوں کی تنخواہوں وپینشن میں اضافے کی بات آئی تو حاضر ملازمین کیلئے 10%فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کیلئے 7%فیصد فی صد اضافہ کرکے یہی ارکان اسمبلی ڈیسک بجاکر بجٹ کو متوازن قرار دے رہے ہیں ۔ جہاں ملک میں ایسا دوہرا نظام اور ناانصافی کا اطلاق ہو وہ ملک کسی طور ترقی نہیں کرسکتا ۔ہم حکومت کی جانب سے پیش کردہ مالی بجٹ 2025-26؁ء کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت اور انکی اتحادیوں جماعتوں بالخصوص فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں وپینشن میں کم از کم 50%فیصد اضافے کو یقینی بنانے میں اپنا مثبت کردار اداکرکے ملک کے محنت کشوں کو جینے کا حق دیں ان خیالات کا ظہار آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی جانب سے لیبرہال حیدرآباد میں مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندہ ہنگامی اجلاس سے فیڈریشن کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں APCAکے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد درانی، واپڈا CBAیونین کے مرکزی صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان، آل پاکستان نادرا بحالی تحریک کے آرگنائزر رضا خان سواتی، PTUDCکے صوبائی صدر انور پنھور، HDAمہران ورکرز یونین امیر الدین سولنگی کے علاوہ اشرف بوزئی، وکلاء رہنما کیول رام، اعظم خان، محمد حنیف خان، الادین قائمخانی، عابد شاہ، ودیگر رہنمائوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت کے پیش کردہ، بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے مزدور دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا جس میں صرف ٹیکسز پر زور دیا گیا ہے اور جو اضافہ تنخواہوں وپینشن میں کیا گیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں خود اضافہ کیا ہے اس طرح وہ آئی ایم ایف کی اجازت کے بجائے ملازمین کی تنخواہوں وپینشنوں میں اضافے کا خود فیصلہ کریں،بزرگ پنشنرز کی کم از کم تنخواہ 50ہزار ،ڈیلی ویجز، عارضی وکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرکے غیر ہنر مند ملازمین کی تنخواہ کو 37ہزار سے بڑھاکر 50ہزار کی جائے۔ چھوٹے ملازمین کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دے کر بڑے بڑے سرمایہ دار ، جاگیردار پر ٹیکس لگا کر خسارہ پورا کیا جائے، قومی اداروں کی نجکاری کا خاتمہ کرکے جدید اصلاحات لاکر انہیں ملکی مفاد میں چلایا جائے روزگار کے ذرایع پیداکرکے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے۔اگر ان مطالبات کو نہیں منظور کیا گیا تو تمام ٹریڈ یونینز مل کر احتجاج کرینگی

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال