پاکستان

اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سےحیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کو ہیلتھ ڈسکاؤنٹ کارڈ جاری

حیدرآباد(گردوپیش
اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کی طرف سے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کو ہیلتھ ڈسکاؤنٹ کارڈ جاری ، اسریٰ ہسپتال کا مقصد پیسہ کمانا نہیں انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ھے وائس چانسلر ،
اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سےحیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کو ہیلتھ کارڈ جاری کردئیے گئے جس پر یونین کی جانب سے وائس چانسلر احمد ولی اللہ قاضی، صدر اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال و CEO ولی اللہ قاضی ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد قاضی ،ڈائریکٹر & میڈیا پبلک ریلیشن ڈاکٹر محمود مغل سمیت پوری کا شکریہ اداکیاگیا،
گزشتہ روز اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کی جانب سے اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کے وائس چانسلر احمد ولی اللہ قاضی ، صدر اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال و CEO اسریٰ اسلامک فاونڈیشن ولی اللہ قاضی ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد قاضی، ڈائریکٹر میڈیا & پبلک ریلیشن ڈاکٹر محمود مغل سمیت حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان نائب صدر شمشیر علی خاصخیلی سیکرٹری عارف حسین نورانی خازن وسیم شیروانی سمیت دیگر نے شرکت کی ، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ، بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال احمد ولی اللہ قاضی نے کہاکہ اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ مریضوں کی خد مت کو ہم اپنا نصف العین سمجھتے ہیں ، صحافت سلطنت کا چوتھا ستون ھے یہ طبقہ ہماری آواز بن کر اپنا فرض ادا کرتاھے ہمیں بھی چاہئے کہ جتنا ہوسکے اس ستون کی مدد کچھ اس طرح کریں تاکہ یہ دستہ تازہ دم رہے،
اس موقع پر صدر اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال و CEO اسریٰ اسلامک فاونڈیشن قاضی ولی اللہ نے کہاکہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھنا ھے، صحافی ایک آئنے کی طرح ہیں جو ہمارا عکس دنیا کو دیکھاتے ہیں ایسے میں ہمیں بھی چاہئے کہ اس آواز کا ساتھ دیں، ڈائریکٹر اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال ڈاکٹر سجاد نے کہاکہ ہم ہر وقت صحافی ساتھیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا & پبلک ریلیشن ڈاکٹر محمود مغل نے کہاکہ وہ بھی زندگی کا ایک بڑا حصہ اس شعبہ کو دے چکا ھے انہیں علم ھے کہ خبر کی تلاش میں ایک صحافی ورکر کس طرح اپنی جان لڑاتاھے،
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے صحافی ورکرز کو اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال ہیلتھ ڈسکاؤنٹ کارڈ جاری کیئے ہیں، انشاءاللہ ہم اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کے ہر جائز مسئلہ کیلئے آواز اٹھائیں گے، بعد ازاں اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان کے درمیان ایک MOU ہر دستخط کیئے گئے اور یونین کے ساتھیوں کے اسریٰ ہیلتھ ڈسکاؤنٹ کارڈ یونین کے صدر لالہ مرزاخان کے حوالے کیئے گئے،
بعد ازاں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے یونین کے دفتر میں ہیلتھ ڈسکاؤنٹ کارڈ تقسیم کا پروگرام رکھا گیا جہاں یونین کے صدر لالہ مرزاخان اور سابق صدر راحت کاظمی کی جانب سے یونین کے تمام ممبران میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیئے گئے ،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدر لالہ مرزاخان کی یونین کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں انشاءاللہ مستقبل قریب میں اس قسم کے پروگرام ہوتے رہیں گے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی