حیدرآباد کی خبریں

ہم خوش نصیب ہیں کی آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں عبدالطیف نظامانی

حیدرآباد (گردوپیش)
14اگست آزادی اور جدوجہد کا دن ہے ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں زندہ اور سانس لے رہے ہیں جہاں ہمیں مذہبی ، ثقافتی سرگرمیوں کی بلا تفریق آزادی حاصل ہے وہ قومیں خوش قسمت ہوتی ہیں جو آزاد ملک مین رہتی ہیں کوئی کشمیر اور فلسطین اقوام سے پوچھے کہ غلامی کیا ہوتی ہے آج وہ جس کرب اور مصائب کا شکار ہیں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اس آزادی کی قدر و منزلت کو سمجھتے ہوئے اس خداداد مملکت پاکستان کی قدر کریں جسکی آزادی کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں ، عصمتوں اور مالی قربانیاں دیں ہمیں چاہیے زندگی کے ہر شعبے میں ایمانداری ، محنت و لگن سے کام کریں چوری، بے ایمانی ، جھوٹ ، مکرو فریب کو ترک کرکے سچائی کا ساتھ دیں تاکہ ہمارا معاشرہ جس مصائب و پریشانی کا شکار ہے اس کا خاتمہ ممکن ہوسکے ،

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے 78 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر لیبر ھال میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کے رہنما صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان ، اعظم خان، محمد حنیف خان کے علاوہ دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے کہا کہ آج کے دن ہم 78ویں آزادی کی سالگرہ منارہے ہیں اب آئندہ کیلئے اور اپنی آنیوالی نسلوں کی رہنمائی و بھلائی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا ملک کی معشیت کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے محنت کشوں کو حقوق اور مراعات دینا ہونگی ملک کا محنت کش ہی اس ملک کا معمار ہے لیکن ہمارے صاحب اقتدار اور بیورو کریسی نے سرمائیہ داروں کیساتھ ملکر اس ملک کے محنت کشوں کو فاقوں تک پہنچادیا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لہذا ہمیں مل کر خود ہی اپنے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی اور حقوق حاصل کرنا ہونگے کیونکہ ملک کسی سرمائیہ دار کا نہیں بلکہ ملک 98% فیصد مظلوم طبقے کی امانت ہے ،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال