حیدرآباد کی خبریں

جشن ولادت رسول اللہ کے موقع پر حیدرآباد میں ناقص انتظامات کیئے گئے ہیں ایم کیو ایم حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش )

ایم کیو ایم حیدرآباد کے حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی، ناصر حسین قریشی نے کمشنر حیدرآباد فیاض علی عباسی سے انکے دفتر میں ملاقات کی کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ افسران حیسکو اے سی گلزار دستی، سہیل احمد شیخ،سی ای او حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل ابڑو، میونسپل کمشنر ظہور لاکھن، نعیم میمن سندھ سولڈ ویسٹ، و دیگر افسران بھی شریک تھے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کمشنر حیدرآباد کو امسال پندرہ سو واں جشن ولادت رسول کے موقع پر حیدرآباد میں ناقص انتظامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں حالیہ بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں تاحال پانی بھرا ہوا ہے پانی فورآ صاف کیا جائے شاہراہوں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مین روڈز پر مین ہولز کے ڈھکن نہیں ہیں مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں وہاں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے جس پر کمشنر حیدرآباد فیاض علی عباسی نے حیسکو، بلدیہ، سولڈ ویسٹ اور دیگر افسران کو فورآ شکایات دور کرنے کے احکامات جاری کیے اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی حق پرست اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے تمام محکموں کو اس انداز میں انتظامات مکمل کئے جائیں کہ حیدرآباد کے عاشقان رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے منا سکیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال