کھیل

بوسی ولو کھیل کے فروغ کےلئے پورے ملک میں بھر پور انداز میں کام کیا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کو نئے کھیل کھلنے کے مواقعے میلں عبالصمدخان

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن ) بوسی ولو کھیل کے فروغ کےلئے پورے ملک میں بھر پور انداز میں کام کیا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کو نئے کھیل کھلنے کے مواقعے میلں اور وہ دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں کراچی میں دیوا کلب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے،


ان خیالات کا اظہار پاکستان بوسی ولو فیڈریشن کے سیکرٹری عبدالصمد خان نے گلشن اقبال میں کراچی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دیوا کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر فیڈریشن کے صدر عامرخان، خزانچی عامر کفایت،سندھ بوسی ولو ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اعجاز اظہار، سیکرٹری نجم الحسن، حیدرآباد ایسوسی ایشن کے نائب صدر حشمت حسین،کراچی ایسوسی ایشن کے سید اسرار الحسن عابدی کے علاوہ دیگر موجود تھے،

عامر کفایت نے کھلاڑیوں کو کھیل کے قوانین بتائے اور کھلنے کا طریقہ بتایا، اس موقع پر فیڈریشن کے صدر عامر خان نے کھلاڑیوں اور کوچز کی تعریف کرتے ہوئے کہ مستقبل میں یہ کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے،

آخر میں کراچی بوسی ولو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اسرار الحسن عابدی نے تمام مہمانوں کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کراچی کے تمام ڈسڑکٹ میں اور اسکولز میں بوسی ولو کھیل کے لئے کام کرے گی اچھے کھلاڑی سامنے لائے گی جو اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے، اس موقع پر زبیر علی لودھی، وجہہ الدین، احسن، اخلاق بخاری اور رحمت شاہ کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد