عمران خان کو گرفتار کرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا:فوادچوہدری
حیدرآباد(گردوپیش آن لائن)
فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائےگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئی تھی لیکن پاکستان کو خطرناک معاشی بحران میں دھکیلا جارہا ہے، ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ایک پاکستان میں موجود ہے، دانستہ طور پر پاکستان کا دیوالیہ کیا جا رہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ ہے، بہت تجربہ ہو چکا، شہباز کی حکومت کو گھر بھیج کر انتخابات کرائے جائیںمزید دیکھیں : ایٹم بم گرانے کی دھمکی،سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست




