پاکستان

سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی اتخابات پرتشدد،دوافرادجاں بحق درجنوں زخمی پولنگ کا عملہ آزادامیدوارسمیت اغوامختلف پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیاگیا

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن)سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی اتخابات پرتشدد ثابت ہو ئے،دوافرادجاں بحق درجنوں زخمی پولنگ کا عملہ آزادامیدوارسمیت اغوامختلف پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیاگیا:
سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابت خونی ثابت ہو ئیں، ٹنڈوآدم میں وارڈ13کے امیدوارسابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے بھانجے ظفرگنڈاپورکے بھائی قیصرخام گنڈاپور پرسخت تشددکیاگیاجسکے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور واقعہ میں سکھرروپڑی سے متصل پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے دوران عبدالقدیرجاگیرانی جاں بحق ہوگیا اورکئی زخمی ہو ئے،
دوسری جانب کندکوٹ میں پرائزیڈنگ آفیسرسمیت پولنگ کے عملے کے 20افرادکواغواکیاگیاجہاں رات گئے سندھ پو لیس نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے عملے کوبازیاب کرایاہے تاہم اسکی کسی آزادزرائع سے تصدیق نہیں یو ئی ہے،
سندھ میں مجموعی طور پہلے مرحلے کے ہو نے والے انتخابات میں دوافرادجاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو ئے اورکئی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل بھی روکا رہاجبکہ کئی مقامات پرانتخابات ملتوی کرنے پڑے،
دوسری جانب سیاسی پارٹیوں جے یوآئی،ایم کیوایم،پاکستان تحریک انصاف نے سخت تحفظات کا اظہارکیا ہے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی