میرا سندھ

بارشوں سے قبل ہی تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیں بصورت دیگر کسی کا بھی کوئی عذر قبول نہیں کیا جاۓ .ڈویزنل کشمنر حیدرآباد ندیم الرحمان میم

حيدرآباد(گردوپیش)
بارشوں سے قبل ہی تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیں بصورت دیگر کسی کا بھی کوئی عذر قبول نہیں کیا جاۓ .ڈویزنل کشمنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن

وہ مون سون کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،انہوں نے ڈی جی ایچ ڈی اے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کو ھدایت کی کہ جلد از جلد گذشتہ سال مون سون سے نمٹنے کیلئے استعمال کیے جانیوالے فنڈز کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور یہ تعین کیا جائے کہ کس طرح یہ فنڈز استعمال ہوئے ہیں.
جس پر ڈپٹی کمشنر یقین دلایا کہ آج ہی انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر رپورٹ پیش کرتے ہیں. ڈویزنل کمشنر ندیم الرحمان میمن نے حیسکو کے افسران کو ھدایت کی کہ وہ اپنے نظام کو مزید بہتر بنائیں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں تاکہ مون سون کی ممکنہ بارشوں سے نمٹا جا سکے اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل کنیکشنز کا بھی انتظام کریں. انہوں نے متعقلہ افسران کو تمام محکموں کو ایک دوسرے سے نزدیکی رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی،

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے رکتے ہی نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کی پریشانی کو کم سے کم کیا جا سکے. جس پر اے سی حیسکو نثار میمن نے بتایا کہ مون سون سے نمٹنے کیلئے حیسکو کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہین
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے / ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے اجلاس کو بتایا کہ ممکنہ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کیلئے محدود موجودہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے، انہوں نے بتایا گذشتہ کئی روز سے شھر بہر کے برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں نہ صرف سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے بلکہ نجی کمپنیوں کے ذریعے بھی برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ ممکنہ بارشوں کے دوران عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی.

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ ایچ ڈی اے کی مشینری اور دیگر امور کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کیلئے نظام کو ڈجٹلائیز کیا جار ہے جس سے واسا سمیت تمام اداروں کی کارکردگی بھتر ہوگی، ڈویزنل کمشنر ندیم الرحمان میمن نے ایڈمنسٹریٹر ایچ ایم سی فاخر شاکر کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن انتظامات مکمل کر لیے جائیں,

جس پر ایڈمنسٹریٹر ایچ ایم سی فاخر شاکر نے انہیں بتایا کہ شھر کے نشیبی علاقوں سے برساتی پانی فوری نکاسی کیلئے مشینری کو فعال کیا جا رہا ہے جبکہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے دو ایمرجنسی سینٹرز بھی قائم کیے گئے،

ڈویزنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے تعلقہ قاسم آباد کے ایڈمنسٹریٹر حاتم ملاح سے استفسار کیا کہ تعلقہ قاسم آباد میں مون سون سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں جس پر ایڈمنسٹریٹر قاسم آباد نے بتایا کہ وادھو واہ سمیت تمام برساتی نالوں کی صفائی کا کام کیا گیا ہے. ڈویزنل کمشنر نے تعلقہ دیہی میں بھی ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں جس پر ڈی سی حیدرآباد نے انہیں یقین دلایا کہ تعلقہ دیہی میں بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کام جاری ہے.
اجلاس اے سی حیدرآباد نثار میمن، ریاض پٹھان، ایم ڈی واسا انجم سعید و دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان میرا سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیزروئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی اور ممبران مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع
میرا سندھ

حیدرآباد (گردوپیش) ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد اینٹی

انکروچمنٹ شکیل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سٹی حیدرآباد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں اور مختلف