کھیل

سید حیدر حسین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قائم مقام سیکریٹری جنرل بنائے جانے پر مبارکباد

حیدرآباد گردو پیش )سید حیدر حسین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قائم مقام سیکریٹری جنرل بنائے جانے پر مبارکباد.
صدر ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد ندیم عادل، سینیئر نائب صدر رضوان تنویر.قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے ممبران پروفیسر خالد منیر، سعید اللہ قائم خانی، طارق حفیظ اور عرفان مغل نے کراچی سے تعلق رکھنے والے سید حیدر حسین سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اور معروف ترین اسپورٹس آرگنائزر کو بطور قائم مقام سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کی بحالی کیلئے خوش ائین اقدام ہے ۔ حیدر حسین نے بطور سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گراس روٹ لیول پر کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کراچی میں متعدد گراونڈ سے قبضہ مافیا سے ازاد کرا کے انکو قابل کھیل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ کے ایچ اے ہاکی گراونڈ کو ایک جدید اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا.
رضوان تنویر نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کے اس فیصلے کو ہاکی کے لیےاحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ حیدر حسین اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے پاکستان میں ہاکی کی بحالی کے لیے بھی ایک نیا باب رقم کرینگے.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد