تازہ ترین

سیلاب زدگان کی امداد کرنا احسان نہیں ہمارا مذہبی، انسانی اور قومی فریضہ ہے عبداللطیف نظامانی

حیدرآباد گردو پیش مجبور ومظلوم سیلاب زدگان کی امداد کرنا احسان نہیں ہمارا مذہبی، انسانی اور قومی فریضہ ہے ہماری تنظیم مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوششیں اور عملی جدوجہد کرتی چلی آرہی ہے اور آئندہ بھی اپنے مزدور بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،معاشرے کے مظلوم طبقے کیلئے ہماری جدوجہد بالخصوص متاثرین سیلاب زدگان کیلئے سندھ کی سطح پر ہماری سی بی اے یونین کے امدادی پروگرام سندھ بھر میں مسلسل جاری ہیں،آج کی امدادی تقریب بھی اس ہی سلسلے کی کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کوہسار ہائوسنگ اسکیم کے قریب واقع سیلاب زدگان کی خیمہ بستی میں امدادی سامان ،راشن، منرل واٹراور دیگر اشیاء ضروریات 200سے زائد متاثرین خاندانوں میں تقسیم کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان ، اعظم خان، ریحان اقبال قائمخانی، رائو سعید احمد، الادین قائمخانی، حامد قائمخانی، نوراحمد نظامانی، راحت کاظمی، ہاروں سانبھری، رشید بھائی ودیگر یونین نمائندگان وذمہ داران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ ہم نے امدادکی تقسیم میں شفافیت رکھنے کیلئے ٹوکن اور شناختی کارڈ کو ذریعہ بنایا تاکہ متاثرہ خاندان کو امداد ملے اور وہ ہی صرف اس سے مستفید ہوسکے ان سیلاب متاثرین کا تعلق سندھ کے مختلف شہروں بدین، ٹنڈومحمد خان، ڈیپلو، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، ٹنڈوآدم ، ڈگری، ماتلی، جاتی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، حیدرآباد، شاہپور اور مختلف گائوں دیہات سے ہے جبکہ ایک کا تعلق رحیم یار خان پنجاب سے بھی ہے۔ہماری یونین نے کوشش کی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کی جائے اس امدادی تقریب کے انعقاد میں جہاں ہمارے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی محنت کی ہے وہیں ہمارے ساتھ مقامی پولیس اور میڈیا کا بھی بھرپورتعاون حاصل رہا ہے جسکے لئے ہماری سی بی اے یونین ان کی مشکور ہے۔

صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے کہا کہ آج جس طرح حیدرآباد میں ہم نے امدادی پروگرام ترتیب دیا ہے اسی طرح کے امدادی پروگرام ہماری یونین نے سیپکو کے ریجنل چیئرمین نثاراحمد شیخ کی قیادت میں دادو، خیرپورناتھن شاہ، لاڑکانہ ودیگر شہروں میں بھی منعقد کیے ہیں اور لاکھوں روپے مالیت کے راشن بیگ بلاتفریق رنگ ونسل تقسیم کیے ہیں۔اور یہ سلسلہ حسب توفیق جاری ہے اور ان شاء اللہ ہماری یونین اپنے مظلو م ومحکوم مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ ہوگی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی