سندھ حکومت ہمیشہ عوام کے ساتھ ہے تنزیلہ ام حبیبہ قمبرانی
حیدرآباد گردو پیش وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تنزیلہ ام حبیبہ قمبرانی نے کا ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے بنائی گئی خیمہ بستیوں کا دورہ کیا
انہوں نے تعلقہ ٹنڈوباگو میں سیلاب متاثرین کے لیے بنائی گئی مختلف خیمہ بستیوں کے دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا جس پر متاثرین نے ملنے والی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کھانے، پینے کی سہولیات سمیت دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی تنزیلہ ام حبیبہ قمبرانی نے سیلاب متاثرین کے بچوں میں کھانے کی اشیاء اور بسکٹس وغیرہ تقسیم کیے اور سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت ہمیشہ عوام کہ ساتھ ہیں اور انہیں اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم جائے گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے وزیر اعلی کی معاون خصوصی کو سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، جہاں بھی ٹینٹس کی کمی ہیں ہم وہاں ٹینٹ فراہم کر رہے ہیں اور متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ متعدد جگہوں پر ٹینٹ سٹیز قائم کی گئی ہیں جہاں مقیم متاثرین کو پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،ترپال، مچھر دانیاں پورٹیبل واش رومز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔




