پاکستان کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ پاکستان نے جیت لیا ہے

حیدرآباد گردو پیش 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو چار رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے،

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان نے 88، بابر اعظم نے 36، شان مسعود نے 21 اور آصف علی نے تین گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 13 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،

انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹاپلے نے دو جبکہ لیام ڈائوسن اور ڈیوڈ ویلی نے ایک ایک وکٹ حاصل، جواب میں انگلینڈ کی 19.2 اوورز میں 163 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ چار رنز کے فرق سے ہار گئی، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکیٹ نے 33، ہیری بروک نے 34 جبکہ لیام ڈائوسن نے 34 رنز کی اننگز کھیلی،

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث رئوف نے تین تین جبکہ محمد حسنین نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی