کھیل

فیفا ورلڈ کپ آسڑیلیا نے تیونس کو ایک صفر سے شکست دیدی

حیدرآباد گردوپیش قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے تیونس کو ایک صفر سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے،

آسڑیلیا کی ٹیم جسے معلوم تھا کہ تیونس کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو جائیگی نے میچ کے آغاز سے ہی تیونس پر دبائو بڑھایا اور میچ کے 23 ویں منٹ میں ڈیوک نے اپنی ٹیم کیلئے گول سکور کرتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،

، میچ کے دوسرے ہاف میں تیونس کی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بہت کوشش کی مگر آسڑیلیا کی دفاعی لائن نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا،
آسڑیلیا نے بھی دوسری جانب میچ میں برتری کو ڈبل کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی، آسڑیلیا کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اب اس کا اگلا میچ سخت حریف ڈنمارک کے ساتھ ہے اور پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کیلئے اسے ڈنمارک کیخلاف شکست سے بچنا ہوگا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد