پاکستان

لانگ مارچ عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کرلیاہے

حیدرآباد گردوپیش پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ انکی پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے

جبکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے بیٹے نے کہاہے کہ جب بھی عمران خان کہیں گے وہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نظام کا حصہ نہیں رہنا چاہتے اور اس بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے اس امپورٹڈ حکومت سے الیکشن مانگنے تھے کیونکہ پوری قوم الیکشن چاہتی تھی۔

’ہم نے اداروں پر دباؤ ڈالنا تھا کہ معیشت کا برا حال ہے اور ان کے پاس اس کا حل نہیں ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’طاقت ور اداروں کو بتا رہا ہوں کہ یہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ جب کسی ملک کی معاشی سلامتی گرتی ہے تو اس کی قومی سلامتی بھی متاثر ہوتی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر نو ماہ بعد بھی الیکشن ہوئے تب بھی الیکشن جیتنا تو ہم نے ہے۔

’میں آپ کو اسلام آباد کی کال دے سکتا تھا لیکن میں نے اپنی ساری سیاست آئین و قانون کے درمیان رہ کر کی ہے اور میں انتشار نہیں چاہتا۔‘

دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےٹویٹ کرتے ہو ئے کہاہے کہ کسی بھی وقت صوبائی اسمبلیوں میں عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے جسکے بعد صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی

جبکہ پنجاب میں انکے اور اتحادیوں کے پاس نمبر پورے ہیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی