اس گرائونڈ کو چند مہینوں میں اسپورٹس گرائونڈ بنادیا جائیگا اس شہر سے میری محبت ھے گورنر سندھ
گورنرحیدرآباد گردوپیش گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد ایک تاریخی شہر اور بہت ساری چیزوں میں نمایاں ہے میں آج یہاں وعدہ کرتاہوں کہ اس گرائونڈ کو چند مہینوں میں اسپورٹس گرائونڈ بنادیا جائیگا اس شہر سے میرا دلی لگائو ہے کیونکہ اس نے مجھے ہمیشہ پیار و محبت سے نوازا ہے اور یہاں کے لوگ پیار کرنے والے احترام کرنے والے ہیں اس شہر نے لیا کچھ نہیں بلکہ ملک کو دیا ہی دیا ہے ۔
وہ اکبری گرائونڈ یونٹ نمبر8 لطیف آباد حیدرآباد میں آل سندھ عبدالمناف نظامانی میموریل فٹبال ٹورنامینٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،
قبل ازیں چیف پیٹرن ٹورنامینٹ اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے ) کے مرکزی صدر و عبدالمناف نظامانی کے والد عبداللطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنر سندھ کی آمد پر انکے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمیں وقت دیا اور اس فائنل میں شرکت کی 28، اکتوبر سے جاری 32 ٹیموں کے اس ٹورنامینٹ کو چار چاند لگارہے ہیں دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت انہیں کامرانی و شادمانی سے نوازتا رہے میں نے صوبائی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کے میدان آباد رہینگے تو اسپتال ویران رہینگے
لہذا ہمیں اسپتالوں کو ویران رکھنے کیلئے کھیلوں اور میدانوں کو ترقی دینا ہوگی کیونکہ کھیل کے میدانوں میں ہماری قوم کی نشونما پروان چڑھتی ہے جو ملک و ملت کا مستقبل ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ ایم کیو ایم حیدرآباد کے ذمہ داران عبدالوسیم ، ظفر صدیقی، ندیم صدیقی ، راشد خلجی ، ناصر حسین قریشی شرکت کی۔
ٹورنامینٹ کا فائنل حیدرآباد کی ٹیم فہیم فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ٹنڈو الہیار کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامینٹ کا فائنل اپنے نام کیا۔ ٹورنامینٹ کے آرگنائزر اعظم خان ، فہیم قریشی اور عبدالوحید شیخ ، ہارون سانبھری ، راحت کاظمی تھے۔ میچ کے اختتام پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صدر واپڈا یونین عبداللطیف نظامانی نے کامیاب ٹیم اور معزز مہمانوں میں انعامات اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔
ٹورنامینٹ میں حاضرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر واپڈا یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی، عزیز نظامانی، محمد حنیف خان، بھی موجود تھے




