پاکستان

سندھ حکومت صحافیوں و ذرائع ابلاغ کے تحفظ و بہبود کے کمیشن میں صحافیوں کی نمائندگی میں خاطر خواہ اضافہ کرے (ایچ یوجے )

حیدرآباد گردو پیش

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے مطالبہ کیا ہے سندھ حکومت کے صحافیوں و ذرائع ابلاغ کے تحفظ و بہبود کے کمیشن میں صحافیوں کی نمائندگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جب کہ رواں ماہ سندھ حکومت نے پریس کلبوں اور صحافی یونینوں کے لئے جو 13 کروڑ 70 لاکھ کی رقم جاری کی ہے اس کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی مجلس عاملہ کا اجلاس گول بلڈنگ آفس میں صدر عبدالحفیظ عابد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سید راحت علی کاظمی، لالہ مرزا خان،شکیل احمد خان، نصیر راہی، محمد عارف قریشی، ساجد علی خان، اقبال پرویز خان، وسیم شیروانی، شاہد حفیظ اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں انتظامی امور ممبر شپ میں اضافے،صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور فیصلے کئے گئے،اجلاس نے سندھ حکومت کی طرف سے صحافیوں کے تحفظ اور بہبود کے لئے کمیشن کے قیام کو خوش ائند قرار دیا اور کہا کہ کمیشن کو فوری فعال بنانے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ سندھ میں صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ائے روز پولیس،انتظامی افسران اور سیاسی جارح گروپوں اور با اثر شخصیات کے تشدد اور نا انصافیوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور ان کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی، اجلاس نے کہا کہ 14 رکنی کمیشن میں صرف ایک عامل صحافی کو شامل کیا گیا ہے جو ناقابل فہم ہے جب کہ کم از کم 5 حقیقی صحافی نمائندے شامل ہونے چاہئیں کیونکہ عامل صحافی ہی اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں کی صحیح نمائندگی کر سکتے ہیں اور ان کے حق کے لئے توانا اواز اٹھا سکتے ہیں،اجلاس نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے پریس کلبوں صحافی یونینز کو جو فنڈز جاری کرتی ہے ان کے درست استعمال کو بھی یقینی بنانا بہت ضروری ہے، شدید مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں صحافیوں کی اکثریت معاشی مشکلات سے دوچار ہے مگر حکومت کی جاری کردہ گرانٹس سے حقیقی مستحق صحافیوں کو عام طور پر کوئی فائدہ نہیں ہوتا،ان رقوم کے درست استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے،یونین کی تنظیمی امور اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی ممبر شپ میں اضافے کے لئے بھی مختلف فیصلے کئے گئے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی