پاکستان

حیدرآباد میرا آبائی شہر ہےجو ترقی اس شہر کو کرنی تھی وہ نہیں کر سکا :ڈاکٹرسہیل راجپوت

(حیدرآباد)نصیر راہی)
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کہاہے کہ حیدرآباد شہرانکا آبائی شہر ہے یہ شہر کراچی کے بعد سندھ کا دوسرا بڑا شہر لیکن کچھ وجوہات کے باعث جو ترقی اس شہر کو کرنی تھی وہ نہیں کر سکا اورشہر کو بنیادی سہولیات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےبدھ کو حیدرآباد ایوان صنعت و تجارت کا دورے کے دوران کیا

،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہر کی ترقی کے لئے بڑے منصوبے متعارف کروا رہی ہیں ،حیدرآباد کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو حیدرآباد کی ترقی کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں حیدرآباد ترقی نہیں کرسکا، ہمیں اچھے تعلیمی ادارے قائم کرنا ہوں گے ، حکومت سندھ نے جدید تعلیم کی فروغ کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں سینٹرز قائم کئے ہےں جس سے آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو جدید مہارت حاصل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال حیدرآباد کی کارکردگی اطمینان بخش ہے تاہم مریضوں کا کافی بوجھ ہے اس لیے بھٹائی ہسپتال سمیت تعلقہ ہسپتالوںمیں سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ واسا میںاصلاحات لانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی کارکردگی بہتر کر کے لوگوں کے پینے کے صاف پانی کے مسائل حل کیے جاسکیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انفراسٹرکچرکو معیاری بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں،ملکی معیشت کو مستحکم اور فروغ دینے میں تاجر برادری کا اہم کردار ہوتا ہے سندھ کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، روز گار کے مواقعے پیدا کرنا ہوں گے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے تاجر برادری کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی کہ حکومت سندھ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ حیدرآباد سے تجاوزات کو ختم کیا جائے اور پارکنگ کے لیے جگہ مختص کی جائے تاکہ عوام کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہو ں نے کہا کہ حیدرآباد میں مزید انڈسٹری لگانے کی ضروت ہے تاجر سائیٹ میںزمین کی نشاندہی کریں تاکہ مزید انڈسٹری لگائی جائے ۔ اس موقع پر تاجروں و صنعتکاروں نے درپیش مسائل سے چیف سیکریٹری کوآگاہ کیا جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے ایوان صنعت وتجارت کو یقین دھانی کرائی کہ ان کے جائزمسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔اس دوران کمشنر ندیم الرحمن میمن, ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو, میونسپل کمشنر فاخر شاکر بھی موجود تھے۔
بعدازاں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت پریس کلب حیدرآباد پہنچے جہاں حیدرآباد پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت کو حیدرآباد پریس کلب کے لیے خدمات پر لائیو ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلا ن کیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نےصحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر کے لیے مجھے جو کام کرنے چاہیے تھے میں نے کیے اور وزیراعلی سندھ نے مجھ سے تعاون بھی کیا ان کا ان سب چیزوں میں کلیدی کردار ہے

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پوسٹنگ کے دوران ہمیشہ حیدرآبادکے صحافیوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔حیدرآباد میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں مگر اس کے باوجود جتنی ترقی کرنی تھی حیدرآباد نے نہیں کی۔اگر ہم نے اپنے بچوں کو اچھے تعلیمی ادارے نہیں دئیے تو ترقی نہیں کر سکےں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے تعلیمی مراکز کے لیے بات کی ہے اورحیدرآباد میں اچھی یونیورسٹیاں قائم ہونی چائیے۔حیدرآباد میں صحت کے شعبے میں بھی زیادہ بہتری نہیں آئی ہے اور نا ہی پرائیویٹ اداروں نے صحت کے شعبے میں انویسٹمنٹ کی ہے، شاید اس کی وجہ کراچی کا قریب ہونا رہا ہے۔سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے لطیف آباد میں کام شروع کر دیا ہے ان کے کام کرنے سے صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی