حیدرآبادمہنگائی کے خلاف مزہبی جماعت کی کال پرحیدرآباداور اندرون سندھ میں مکمل ہڑتال
حیدرآباد(گردو پیش (رپورٹ احتشام ملک ) ملک میں تباہ کن مہنگائ کے خلاف ایک مزہبی جماعت کی جانب سے ملک بھرمیں شٹرڈاون ہڑتال کی کال پرحیدرآبادسمیت اندرون سندھ میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی اورشہرکے چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار مراکز بندرھے
ملک بھر بدترین مہنگائی کے خلاف ایک مزہبی جماعت ٹ ل پ کی کال پرحیدرآبادسمیت اندرون سندھ میں بھی شٹرڈاون رہااور کاروبار بند رہا جبکہ حیدرآبادمیں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ،جس میں کھوکھر محلہ،شاہی بازار ،ریشم بازار،صدر،گل سینٹرحیدرچوک،لطیف آباد ،قاسم آباد،حسین آباد،اسٹیشن چوک،تلک چاڑی،ہیرآبادسمیت تمام علاقوں میں تاجر برادری نے اپنی دکانیں بند کردی تھی
ہڑتال کے دوران پو لیس کی بھاری نفری اوردیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار شہر میں گشت کرتے رہے جبکہ پو لیس کے جوان شہر کے مختلف چوراہوں میں الرٹ رہے تاکہ کسی ناخوش گوار واقعے سے نمٹاجا سکے
مزہبی جماعت کے کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹائروں کے آگ لگا ئی اوروفاقی حکومت اورمہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی گئی




