عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلاٸشیں بروقت ٹھکانے لگانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔:میئرحیدرآباد
حیدرآباد(گردوپیش نصیرراہی) مٸیر حیدرآباد کاشف شورو نے کہا کہ بلدیہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ ملکر عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلاٸشیں بروقت ٹھکانے لگانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔سٹی۔لطیف آباد اور قاسم آباد میں 12 ویسٹ کلیکشن پواٸنٹس۔8 کمپلین سینٹرز قاٸم کٸے جاٸیں گے ۔24 گھنٹہ گاڑیاں سروس فراہم کریں گی۔ موباٸل فون پر ایپ ڈاٶن لوڈ کریں شکایت کا ازالہ 30 منٹ میں کردیا جاٸیگا۔ بلدیہ آمدن کے ذراٸع میں اضافہ۔ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا جاٸیگا۔ انکروچمنٹ کے ساتھ۔ساتھ نالوں پر غیر قانونی قبضہ ختم کراٸیں گے۔حسین آباد میں حکومت نے 6mgd کا فلٹرپلانٹ بنا دیا ہے۔ جس سے لطیف آباد۔شاہ لطیف ٹاٶن سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی قلت کا مسٸلہ حل ہوجاٸیگا وہ سوک سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،
میئر حیدرآبادکاشف شورو نےکہا کہ گرین بیلٹس اور صفاٸ ستھراٸ پر خصوصی توجہ دیجاٸیگی۔انہوں نے کہا کہ رکےہوۓ پروجیکٹس پر بہت جلد کام شروع کرایا جاٸیگا۔ اس سلسلے میں عدالتوں میں جاکر مسٸلے حل کراٸیں گے۔انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کرنے کے حوالے سے حیسکو سے ایکسپریس فیڈر کی کاسٹ پر بات کی جاٸیگی تاہم بارشوں کے دوران ڈیزل کی فراہمی اور جرنیٹرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جاٸیگا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ افسران سے ملکربجٹ پر کام کررہے ہیں تاہم 7 ٹاٶنز کی پلاننگ مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔عوامی مقامات پر بل بورڈز لگانے کی اجازت نہیں دی جاٸیگی۔جبکہ بلیک لیسٹ ٹھیکیدار قانونی طور پر ٹھیکوں کی نیلامی میں شامل ہوہی نہیں سکتے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی میں بلدیہ حیدرآباد کے ساتھ تعاون کریں۔



