پاکستان

پیمراترمیمی بل کو مستردکرتے ہیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور

حیدرآباد(ویبڈیسک)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا جنرل سیکرٹری آے ایچ خانزادہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ سینئر نائب صدر شیخ ایوب ناصر وقار زیدی فنانس سیکرٹری راحیل نواز سواتی جوائنٹ سیکرٹری مظفر بھٹی خالد محمود قریشی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل ناصر اور سیکریٹری نعمت خان نے پیمرا ترمیمی بل کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر شب خون مارنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔
پی ایف یو جے دستور کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر اسے صحافیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

نئے قانون کی مذمت کرتے ہوئے صحافی رہنماوں نے کہا کہ کہا کہ اتحادی حکومت جاتے جاتے صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا بدنامی کا داغ لے کر نہ جائے حکومت کسی بھی ایسی قانون سازی سے باز رہے کہ جو آزادی صحافت پر قدغن کے زمرے میں آئے۔
پی ایف یو جے دستور کے رہنما سمجھتے ہیں اور ٹھیک سمجھتے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز پہلے ہی بحرانوں کا شکار ہیں۔ سابقہ حکومت نے میڈیا کو دبانے کیلئے قانون ساز ی کی کوشش کی جسے کامیاب نہیں ہونے دیا انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت جانے سے پیلے صحافت کا گلہ گھوٹنے اور صحافیوں کو زندہ درگور کرنے کے بجائے ان کے مسائل حل کرے اداروں سے ان کے واجبات دلوائے جائیں پی ایف یو جے دستور کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم خبر دار کرتے ہیں کہ اگر کوئی قانون نیا لایا گیا اور صحافت کا گلہ دبانے کی کوشش کی گئی تو پارلیمنٹ گیلری اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی