Uncategorized

حیسکوعاشورہ سے قبل لوڈ شیڈنگ ختم کرے

حیدرآباد(نصیرراہی) ایم کیو ایم کےاراکین و رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر قائم خانی، صلاح الدین اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی،ندیم صدیقی کی ڈسٹرکٹ جوانئٹ انچارجز،اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں حیسکو مسائل پر پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ
حیسکو عاشورہ سے قبل فوری لوڈ شیڈنگ معطل کرے حیسکو کے مظالم کے سبب حیدرآباد شہر میں بجلی تبرک بن گئی ھے بجلی کی معمولی فالٹ پر کئی کئی دن شہر میں بجلی نہیں ہوتی بجلی کی عدم فراہمی کے باعث محرم الحرام میں حیدرآباد شہر میں پانی نایاب ہو گیا ھے جبکہ واسا کا کہنا ھے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی فراہم نہیں کر پا رھے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں حیسکو کے مظالم حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں جسکی وجہ سے شہر کی عوام تجارتی برادری سخت پریشان ہیں حیدرآباد میں حیسکو نے اعلانیہ،غیر اعلانیہ،جبری لوڈ شیڈنگ کے نام پر 14,14 گھنٹے بجلی بند کر رہی ھے اور معمولی فالٹ بش،لنک کے باعث بھی 24,24 گھنٹے فیڈر بند رہتے ہیں، ٹرانسفارمر جل جائے تو ہفتوں علاقوں میں بجلی نہیں ہوتی،ناجائز ڈیڈیکش کی بھرمار ہے اوور لوڈ ٹرانسفارمر و فیڈر کی درستگی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا حیسکو کے دفاتر میں شکایات سننے کے لئے عملہ نہیں ہوتا افسران شکایات سننے کے لئے فون اٹینڈ نہیں کرتے قیامت خیز گرمی کے باعث بجلی نا ہونے کی وجہ سے عوام پریشان اور حیدرآباد کے کئی علاقوں میں مہینوں سے پانی سے محروم ہیں محرم الحرام میں بھی پانی نہیں واسا سے رابطہ کیا تو جواب ملا لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی فراہم نہیں کر سکتے حیسکو کا عملہ سلیب ریٹ کے باعث غلط ریڈنگ لیتا ہے تا کہ بل زیادہ آئے آج ہی ہم یہ بات نہیں کر رہے بلکہ پانچ سال سے قومی اسمبلی،اسٹنڈنگ کمیٹی،حیسکو افسران کے ساتھ میٹنگ میں بھی یہ معاملات اٹھاتے رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ حیسکو عوام کے مسائل کو جان بوجھ کر سیاست کی نذر کر رہا ہے کہ حیدرآباد کی عوام کو ایم کیو ایم سے برگشتہ کیا جا سکے لیکن ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے محرم الحرام اور عاشورہ کے احترام میں ہم حیسکو کے خلاف احتجاجی مہم کو موخر کر رہے اور حیسکو انتظامیہ کو یہ موقع فراہم کر رہے ہیں کہ وہ عاشورہ سے قبل حیدرآباد کے جائز مطالبات حل کرے علاؤہ ازیں ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آفس پبلک سیکٹریٹ میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی،ندیم صدیقی و معززین سے حیسکو کے نثار میمن چیف آپریٹنگ آفیسر کی قیادت میں گل منیر جی ایم ٹیکنیکل ،جلال عباسی اے سی سرکل 1, گلزار دستی اے سی لاڑ و متعلقہ ایکسیئن و افسران کے ہمراہ ملاقات کی اور منتخب نمائندوں کی گذارشات کو سنا اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جب
Uncategorized

پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر ملک کے عوام کو مبارکباد

اکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے