پاکستان

 مہنگائی اور غربت میں اضافہ انسانی المیہ جنم لے رہا ہے 

حیدرآباد(گردوپیش )ویب ڈیسک:بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور غربت میں اضافہ کے باعث مڈل کلاس مسلسل سمٹنے لگی ہے اور سفید پوش طبقے کے مزید 9فیصد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے مسلسل پیٹرول بم گرانا معمول بن گیا ہے جس سے مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے لوگ زندہ رہنے کے لئے اپنے زیور اور د وسری اشیاء بیچنے ، علاج نہ کرانے اوربچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ایک طرف مہنگائی ریکارڈ توڑ رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی اخراجات میں کمی آ رہی ہے گھروں کے تعمیر بند ہو گئی ہے جس سے بڑی تعداد میں ڈیلی ویجیز مزدور متاثر ہو رہے ہیں غربت میں مسلسل اضافہ کے باعث دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے لوگوں کی آمدن کم اورمہنگائی بڑھ رہی ہے معیشت اورمعاشرے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے مڈل کلا س کی تو کمرٹو ٹ گئی ہے۔ حکمرانوں سے نا امید شہریوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی زندہ رکھ رہی ہے ان سے تو کوئی توقع نہیں آگے بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ ابھی بہت مشکل حالات ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروبار ندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی