حیدرآباد کی خبریں

بجلی بحران چوری کے ساتھ ( آئی پی پیز ) سے کیئے گئے معاہدے ہیں. محمد فاروق شیخانی,

حیدرآباد(گردوپیش)حیدرآباد
چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد فاروق شیخانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے بحران کی اصل وجہ بجلی کی چوری کے ساتھ خود مختار پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے کئے گئے معاہدے ہیں یہ معاہدے ہر حکومت نے صرف اپنے فائدے کے لیے کیے اور اس کا خمیازہ ہمیشہ تاجروں اور عوام کو بجلی کی عدم دستیابی اور مہنگی بجلی کی صورت میں برداشت کرناپڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکیپیڈیا کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 30 جون 2022 تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 43,775 میگاواٹ ہے جس میں 26,683 میگاواٹ تھرمل، 10,635 میگاواٹ پن بجلی، 1,838 میگاواٹ ہوا، 630 میگاواٹ سولر، 369 میگاواٹ بیگاس اور 3,620 میگاواٹ نیوکلیئر شامل ہیں۔فاروق شیخانی نے کہا کہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر جن کی پاکستان میں ٹوٹل تعداد 49 ہے جس میں سے 41 تھرمل پلانٹس ہیں اور 8 ہائڈرو پلانٹس ہیں جو مل کر تقریباً 19000 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں جب کہ پاکستان کے آج تک بجلی کا استعمال زیادہ سے زیادہ 31000 میگاواٹ سے تجاوز نہیں کر سکا۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ اگر حکومت پاکستان چاہے تو وہ ان انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کے ساتھ معاہدوں کو ازسرنو جائزہ لے سکتی ہے اور 10000 میگاواٹ تک بجلی کی پروڈکشن ان انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر سے کم کروا سکتی ہے جس سے نا صرف پاکستان کے ذخائر پر پڑنے والے ڈالر کی کمی کے اثرات کم ہونگے بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 60 روپے سے تجاوز کر چکی ہے جو تاجر و عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہے اتنی مہنگی بجلی سے نا عوام کے گھر میں روشنی ہوسکتی ہے اور نا تاجر برادری کی انڈسٹری چل سکتی ہے۔ اس پر عوام و تاجر برادری نے ملک بھر میں اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ حیسکو حکام نے بجلی چوری اور بل ادا نا کرنے پر عوام اور تاجران پر ہی قانونی کاروائی شروع کردیں۔جب کہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 34 کروڑ بجلی کے مفت یونٹس حکومتی اداروں اور انکے افسران کے زریعے استعمال کیے جاتے ہیں جس کا اربوں روپے کا بوجھ بھی عوام و تاجر کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے ملک کو ناتلافی نقصان پہنچا ہے کہ نا صرف پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے اداروں کا مقروض کر دیا ہے بلکہ پاکستان کی سالمیت خطرے میں ڈال کر اس کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔صدر چیمبرمحمد فاروق شیخانی نے تمام حکام بالا سے اپیل کی کہ ان تمام معاہدوں کو کرنے والے اور ان سے مستفید ہونے والے لوگوں پر قانون کے مطابق ایکشن لے کر قرار واقعی سزا دی جانی چاہییے۔ تاکہ عوام اور تاجر و صنعتکار کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے,

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال