پاکستان

مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو پیش کیا جائے، انسداد دہشتگردی عدالت

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے پولیس ٹیم کو مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر عدالت کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی