نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدہ سے ہٹانے کی کوششیں ناکام، لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے جس سے نگران وزیراعظم نے بھِ اتفاق کرتے ہوئے بروقت الیکشن کرانے کی یقین دہائی کرائی ہے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیئے کہ ایسی درخواستوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔
درخواست گزار کے نگران وزیراعظم کو عہدہ سے ہٹانے کی درخوات کو عدالت عالیہ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔




