ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزکی احتجاجی ریلی
ٹنڈوآدم ( ٹنڈوادم گردوپیش حیسکو ڈویژن آفس سے پریس کلب تک ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز نے نور حسن بگھیو منظور خاصخیلی فہیم کمانڈو عبد الحق ساند کی قیادتِ احتجاجی ریلی نکالی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا رہنماؤں کہا کہ غریب ورکرز کی حق تلفی مالی ذہنی اذیت اور حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کو برداشت نہیں کریں گے چھوٹے ملازمین کو چالیس پینتیس ہزار تنخواہ ملتی ہے دیگر ضروری مراعات سے محروم ہیں کم سے کم تعداد ہونے کے باوجود بجلی کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں بارا چودہ گھنٹے ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں اسپر چھوٹے ملازمین کے دور دراز شہروں میں تبادلے ناقابل برداشت عمل ہے زیادتیوں کا ازالہ نہیں کیا تو افسوں پر تالے لگا کر کام چھوڑ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے



