پاکستان

ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق انتخابات سے متعلق ڈی آر او، آر او، اے آر او کی تقرری کے باعث ٹرانسفرپوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے ‘ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی ہے جس کیلئے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی