پاکستان

بطور انتخابی عملہ بیوروکریٹس کی تعیناتی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفسران سمیت دیگر انتخابی عملے کے طور پر بیوروکریٹس کی تعیناتی کے فیصلے کو معطل کر دیا۔
واضح رہے عدالت عالیہ نے یہ حکم پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے عام انتخابات کے لئے بطور آر اوز بیوروکریٹس کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حقائق کی بنیاد پر درخواست گزار کی سیاسی جماعت کے لئے بظاہر لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم موجودگی سب کو نظر آرہی ہے اور متعدد غیرجانبدار گروپوں نے بھی اس کو سنجیدگی سے نوٹ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعلی سیاسی قیادت جیل میں بند ہے یا روپوش ہے، اس صورتحال میں درخواست گزار کی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی