پاکستان

سویلین ٹرائل‘فیصلہ بنیادی انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے‘پی ٹی آئی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے ۔
ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ دستور کے خلاف ’جوڈیشل کوو‘ سے کسی طور کم نہیں‘ دستور میں بھی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نظر ثانی والے بینچ کے فیصلے سے ملک کی دستوری ترتیب اور نظم میں بگاڑ کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینےکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی