پاکستان

سردی آتے ہی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع عوام پریشان ہے رفیق مگسی

حیدرآباد(گردوپیش)

سردی جیسے ہی شروع ھوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم پریشر نے حیدرآباد کے عوام کو پریشان کردیا۔ رفیق مگسی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد
مزدور اور سفید پوش طبقہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بہت پریشان ہیں اس مہنگائی کے دور میں ہوٹلوں سے روٹی خریدنے کی سقت غریب طبقے کو نہیں ھے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں۔گھریلوں گیس اور لکڑیاں مہنگی ھونے کی وجہ سے خریدا جا نہیں سکتا۔گیس کی چوری میں سوئی سدرن کمپنی کے ملازمین خود ملوث ہیں جس کا خمیازہ حیدرآباد کی عوام بھگت رہی ہیں۔کرپٹ راشی افسران کی وجہ سے گیس کا بحران ہر سردیوں میں ہوتا ہے۔لوڈشیڈنگ کم پریشر کا حل ھونا چاہیئے لیکن سوئی سدرن گیس حیدرآباد کا عملہ رشوت خوری کہ وجہ سے پورے حیدرآباد کا عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔نگران وفاقی حکومت کو گیس کے مسلے کو اولین ترجیح پر حل کرنا چاہیئے لیکن وہ بھی کرپٹ سسٹم کے سامنے بےبس یا کرپٹ سسٹم کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔خدارا حیدرآباد کے عوام پر رحم کرے۔حیدرآباد پورے ملک کو گیس دینے والا شہر خود گھریلوں گیس سے محروم ہیں۔اگر سوئی سدرن گیس حیدرآباد کے افسران نے قبلہ درست نہیں کیا تو سوئی سدرن گیس کمپنی حیدرآباد آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی